🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سفر میں جس طرح نماز قصرکرنا جائز ہے۔ اسی طرح دو نمازوں کو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سفر میں جس طرح نماز قصرکرنا جائز ہے۔
اسی طرح دو نمازوں کو ملا کر ایک وقت میں پڑھ لینا بھی جائز ہے۔

(2)
سفر میں نمازیں جمع کرنے کے دو طریقے ہیں۔
ایک تو یہ کہ پہلی نماز کو مؤخر کرکے دوسری نماز کے وقت میں ادا کیاجائے۔
یعنی ظہر کی نماز عصر کے وقت پڑھی جائے۔
اور مغرب کی نماز عشاء کےوقت پڑھی جائےاسے جمع تاخیر کہتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دوسری نماز کو معروف وقت سے پہلے پہلی نماز کے وقت ہی میں پڑھ لیا جائے۔
یعنی عصر کو ظہر کے وقت اور عشاء کو مغرب کے وقت پڑھ لیا جائے اسے جمع تقدیم کہتے ہیں۔
دیکھئے: (جامع الترمذي، الصلاۃ، باب ما جاء فی الجمع بین الصلاتین، حدیث: 553)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1070