🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضوان للہ عنہم اجمعین کا...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضوان للہ عنہم اجمعین کا عمل یہی ہے کہ سفر کے دوران میں فرض نماز سے پہلے یا بعد سنتیں نہ پڑھی جایئں۔

(2)
سفر کے دوران میں دیگر نفل نمازیں ادا کرنا جائز ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران میں سواری پر نماز نفل ادا کرتے تھے۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نما ز پڑھتے تھے۔
خواہ سواری کا منہ کسی طرف ہو۔ (نماز شروع کرنے کے بعد صرف شروع میں ایک مرتبہ رخ ہوکر نیت باندھتے)
پھر جب فرض ادا کرنے کا ارادہ فرماتے تو (سواری سے)
اتر کر قبلہ رو ہوجاتے۔ (صحیح البخاري، الصلاۃ، باب التوجه نحو القبلة حیث کان، حدیث: 400)

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد وعمل معلوم ہونے کے بعد کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں رہتی۔
تاہم اگر تاکید کے لئے دیگر علماء کاعمل یا فرما ن بھی ذکرکردیا جائے تو جائز ہے۔
جیسے حضرت عبدا للہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خلفائے راشدین رضوان للہ عنہم اجمعین کا عمل بیان کیا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1071