مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز جمعہ مشہور قول کے مطابق ہجرت کے بعد فرض ہوئی۔ اس صورت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز جمعہ مشہور قول کے مطابق ہجرت کے بعد فرض ہوئی۔
اس صورت میں ہجرت سے پہلے مدینہ منورہ میں حضرت اسعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نماز جمعہ پڑھانا محض ایک تبلیغی پروگرام کی حیثیت رکھتا تھا۔
کہ ہفتے میں ایک دن نماز ظہر کے بعد کچھ وعظ ونصیحت کردی جائے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے اس عمل کو پسند فرما کر ہجرت نبوی کے زمانہ میں اسے فرض کردیا۔
(2)
”حُرَّہ“ مدینہ منورہ سے باہر پتھریلا میدانی علاقہ ہے۔
غالباً شہر کے اندر کوئی مناسبت مقام ایسا نہیں ہوگا جہاں مسلمان مشرکوں کی مداخلت سے محفوظ رہ کر تبلیغی اجتماع منعقد کرسکیں۔
(3)
قوم کے ایسے افراد کی خوبیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
جن کی وجہ سے مسلمانوں کو دینی یا اجتماعی فائدہ ہوا ہو۔
اور انھیں دعائے خیر سے یاد کرنا چاہیے۔
(4)
چالیس افراد کے شریک ہونے سے یہ سمجھنا درست نہیں کہ جمعے کے لئے چالیس افراد کی موجودگی ضروری ہے۔
بلکہ غیر مسلموں کے کسی شہر میں جب تین چار بھی مسلمان موجود ہوں۔
تو انھیں اپنی اجتماعیت قائم رکھنے کےلئے باجماعت نماز اور جمعے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
اگرچہ جمعے اور جماعت کے لئے مسجد موجود نہ ہو۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1082