الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : باب میں امام بخاری رحمہ اللہ نے مسجد میں...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
باب میں امام بخاری رحمہ اللہ نے مسجد میں اشعار پڑھنا ثابت فرمایا ہے مگر دلیل کے طور پر جو حدیث ذیل میں پیش کی ہے اس میں مسجد کا ذکر موجود نہیں ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے موافق حدیث کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جیسا کہ ابن بطال فرماتے ہیں:
«ليس فى حديث الباب أن حسان أنشد شعرا فى المسجد بحضرة النبى - صلى الله عليه وسلم - لكن رواية البخاري فى بدء الخلق من طريق سعيد تدل على أن قوله - صلى الله عليه وسلم - لحسان ”أجب عني“ كان فى المسجد» [فتح الباري ج1، ص 721]
”اس حدیث میں یہ نہیں ہے کہ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے مسجد میں شعر پڑھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں لیکن ایک اور روایت جو کہ صحیح بخاری کتاب بدء الخلق میں بطریق سعید سے منقول ہے کہ جس میں یہ واضح دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ حسان جواب دو میری طرف سے اور وہ اس وقت مسجد میں تھے۔“
◈ علامہ عینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«مراد البخاري الاشارة إلى جواز الشعر المقبول فى المسجد» [عمدة القاري، ج3، ص487]
امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد مسجد میں مقبول شعر کے جواز کی طرف اشارہ ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ یہ ثابت فرما رہے ہیں کہ ضرورت کے وقت مسجد میں اچھے شعر پڑھنا جائز ہے۔ کیونکہ بلاوجہ مسجد میں اشعار کہنے کی ممانعت بھی موجود ہے۔
◈ صاحب او جزا المسالک رقمطراز ہیں:
«وقد ورد النهي عنه فى عدة أحاديث كما فى رواية ابي داؤد والترمذي، ولعل الغرض انه جائز عند الضرورة» [الابواب والتراجم لصحيح البخاري، ج2، ص753]
یقیناًً «نهي» پر کئی احادیث وارد ہیں جس کو ابوداؤد اور ترمذی نے روایت فرمایا ہے۔ شاید امام بخاری رحمہ اللہ کی (اس حدیث سے) غرض یہ ہو کہ ضرورت کے وقت اشعار کہنا جائز ہے۔
◈ بدرالدین بن جماعۃ رحمہ اللہ (المتوفی 733ھ) فرماتے ہیں:
ابوسلمہ کی حدیث میں یہ نہیں ہے کہ وہ مسجد میں (اشعار پڑھ رہے) تھے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ انہوں نے روایت کیا ہے ایک اور طریق سے جس میں صراحت ہے کہ وہ مسجد میں تھے۔ پس امام بخاری رحمہ اللہ نے اشارہ پر اکتفا فرمایا۔۔۔ اور احتمال یہ ہے کہ آپ نے ارادہ کیا ہے کہ اشعار حق پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کلام حق کے ساتھ جو حق کی دلیل کے ساتھ ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان رضی اللہ عنہ کو دعا دی ان اشعار پر۔ پس دلالت ہے اس پر کہ اگر (اشعار) حق پر ہیں تو اسے ادا کرنا جائز ہو گا۔ [مناسبات تراجم البخاري۔ ص4846]
پس یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔
فائدہ:
امام ابن خذیمہ رحمہ اللہ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے:
«نهيٰ رسول الله صلى الله عليه وسلم عن تناشد اشعار فى المسجد» [صحيح ابن خذيمة رقم الحديث 1304]
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اشعار کہنے کو منع فرمایا ہے۔“ [قال شيخ الالباني رحمه الله أسناده حسن] [أخرجه الترمذي رقم الحديث 322] [والبغوي فى شرح السنة 485]
مذکورہ حدیث نے مسجد میں اشعار کہنے سے منع فرمایا ہے اور اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے بعض جہلاء نے بھی مطلق اشعار سے روکا ہے (میرا اشارہ منکرین حدیث کی طرف ہے) لیکن جب غور کیا جاتا ہے تو روکنے کا حکم کسی چیز کے ساتھ مقید ہے۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«فالجمع بينهما وبين حديث الباب أن يحمل النهي على تناشد اشعار الجاهلية و المبطلين .» [فتح الباري، ج1، ص722]
نھی اور اجازت والی حدیث میں تطبیق یہ ہے کہ جو حدیث نھی پر دلالت کرتی ہے اس کا تعلق ان اشعار کے ساتھ ہے جو جہالت اور مبطلین کے ساتھ خاص ہوتی (اور اجازت ان کے لیے ہے جن کے اشعار اسلام کے تائید میں ہوں اور صحیح اشعار ہوں)۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 162