🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ اور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت سے ابوداؤد کی روایت کفایت کرتی ہے۔
غالباً اسی وجہ سے دوسرے محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
لہٰذا یہ روایت محققین کے نزدیک قابل عمل اور قابل حجت ہے۔

(2)
غسل کرنا جمعے کی صحت کےلئے شرط نہیں تاہم مستحب (پسندیدہ)
امر ہے۔

(3)
اگر کسی مصروفیت کی وجہ سے غسل نہ کرسکیں۔
اور جمعے کا وقت ہوجائے تو وضو کرکے جمعہ کےلئے چلے جانا چاہیے۔
کیونکہ خطبہ سننے کی اہمیت غسل سے زیادہ ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1091