🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جمعے کی نماز بھی ظہر کی طرح زوال کے فوراً بعد ادا کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جمعے کی نماز بھی ظہر کی طرح زوال کے فوراً بعد ادا کی جاتی ہے۔

(2)
جمعے کا خطبہ مختصر ہونے کی وجہ سے جلد فراغت ہوجاتی تھی۔
جس کی وجہ سے دیواروں کا سایہ کافی نہیں ہوتا تھا۔
بعض علماء نے اس سے یہ استنباط کیا ہے کہ جمعے کی نماز زوال سے پہلے ادا کی جا سکتی ہے لیکن یہ بات درست نہیں۔
کیونکہ حجاز میں گرمی کے موسم میں زوال کے وقت بالکل سایہ نہیں ہوتا۔
جبکہ سردی کے موسم میں زوال کے وقت شمال کیطرف کافی طویل سایہ ہوجاتا ہے۔
اس وجہ سے گرمی کے ایّام میں زول سے کافی عرصہ بعد بھی سایہ مختصر ہوتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1100