مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خطبہ مکمل خاموشی سے سننا چاہیے۔ (2) خطبے کے دوران میں کسی سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خطبہ مکمل خاموشی سے سننا چاہیے۔
(2)
خطبے کے دوران میں کسی سے بات کرنا یا اس کی بات کا جواب دینا منع ہے۔
(3)
خطبے کے دوران میں حاضرین میں سے کوئی شخص اگر امام سے کوئی ضروری بات کہنا چاہتا ہو تو اجازت ہے۔
جیسے ایک شخص نے خطبے کے دوران میں آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بارش کےلئے دعا کی درخواست کی اور اگلے جمعے خطبے کے دوران میں بارش بند ہونے کی دعا کےلئے درخواست کی گئی۔ (صحیح البخاري، الجمعة، باب الإستسقاء فی الخطبة یوم الجمعة، حدیث: 933)
اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلیک غطفانی سے کلام فرمایا۔
جیسے کہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔
البتہ سامعین کو متوجہ رکھنے کے لئے ان سے بار بار کوئی سوال کرنا اور ان کا باآواز بلند اجتماعی طور پر جواب دینا یا نعرے لگانا درست نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1110