🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً موضوع ہے۔ نبی کریمﷺ سے جمعے سے قبل رکعتوں کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً موضوع ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمعے سے قبل رکعتوں کی کوئی تعین کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، نہ قول سے اورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل ہی سے، بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پررونق افروز ہوجاتے تو اذان شروع ہوجاتی۔
اور اذان کے بعد آپ کسی وقفہ کے بغیر خطبہ شروع فرمادیتے۔
اور یہ کھلے مشاہدہ کی بات تھی علامہ عراقی فرماتے ہیں کہ کسی صحیح حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ منقول نہیں۔
کہ آپ جمعہ سے پہلے کسی مقررہ رکعتوں پرمشتمل نماز پڑھتے تھے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اور دیگرمحقیقین علمائے اہل حدیث کی تحقیق یہی ہے کہ جمعہ سے قبل مقررہ تعداد میں سنن ونوافل ثابت نہیں۔
البتہ جو شخص امام کے خطبہ شروع کرنے سے پہلے مسجد میں پہنچ جائے وہ بلاتعین جتنی سنتیں اور نوافل پڑھنا چاہے۔
پڑھ لے۔
اور جونہی امام خطبہ شروع کرے نوافل پڑھنا بند کردے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (فتاویٰ ابن تیمیه: 200، 188/24  وزادالمعاد: 440، 432/1)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1129