🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس عبارت کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ تو نے کس نماز...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس عبارت کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ تو نے کس نماز کواپنا مقصد قرار دیا ہے۔
یعنی کیا تیرا مقصود وہ نماز تھی جو اکیلے پڑھی۔
یا وہ جس کی جماعت ہورہی تھی۔
؟ چونکہ گھر سے آتے وقت اصل مقصد فرض نماز کی ادایئگی ہوتا ہے۔
تو اس پردوسری کو ترجیح دینا درست نہیں۔
سنتیں تو گھر میں بھی ادا کی جا سکتی ہیں۔
مسجد میں آنے کا اصل مقصد وہ نہیں ہوتیں۔

(2)
اس حدیث سے واضح طور پرثابت ہوگیا کہ جماعت کھڑی ہوتو فجر کی سنتیں پڑھنا درست نہیں بلکہ جماعت کے ساتھ شامل ہونا ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1152