🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) پہلے بیان ہوچکا ہے کہ ظہر سے پہلے دو رکعتیں پڑھنا بھی درست ہے...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
پہلے بیان ہوچکا ہے کہ ظہر سے پہلے دو رکعتیں پڑھنا بھی درست ہے دیکھئے: (حدیث: 1140، فائدہ: 2)
ظہر کے بعد بھی دو رکعتیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ (حدیث: 1140)
لیکن پہلے بھی چار اور بعد میں بھی چار رکعت پڑھنا افضل ہے۔

(2)
ظہر کے بعد کی رکعتوں میں سے دو سنت اور دو کو نفل قرار دینا درست نہیں۔
یہ چاروں سنتیں ہیں۔
جس طرح پہلی چاروں سنتیں ہیں۔
حالانکہ اسوقت بھی وہ پڑھی جا سکتی ہیں۔
لیکن اس کی وجہ سے ان میں سے دو کو نفل نہیں کہا جاتا۔

(3)
جہنم پر حرام ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص جنت میں چلا جائے گا۔
خواہ اس کے گناہ اللہ ویسے ہی معاف کرکے اسے جنت میں داخل کردے۔
یاتھوڑی سی سزادے کر پھر جہنم سے نجات دے کر جنت میں داخل کرے۔

(4)
نیکیوں پر اللہ کی رحمت کی اُمید رکھنی چاہیے۔
لیکن اس کے عذاب سے بے خوف ہونا جائز نہیں کیونکہ بندے کو علم نہیں اس کا کونسا عمل قابل قبول ہے۔
اورکون سا نہیں اور قابل قبول اعمال میں سے بھی معلوم نہیں کس کا کتنا ثواب ملے گا۔
تھوڑا یا زیادہ یہ اللہ ہی جانتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1160