🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بعض اوقات اقامت کو بھی اذان کہہ دیا جاتا ہے۔ جمعے کی پہلی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بعض اوقات اقامت کو بھی اذان کہہ دیا جاتا ہے۔
جمعے کی پہلی اذان کو اسی مفہوم میں تیسری اذان کہا گیا ہے۔
دیکھئے: (حدیث: 1135)
اس حدیث میں بھی اقامت کو اذان سے تعبیر کیا گیا ہے۔
اس سے یہ بات واضح ہوئی کہ ہراذان کے بعد سنتیں پڑھی جایئں گی۔
جیسے ظہر، عصر، عشاء اور فجرسے پہلے اسی طرح مغرب کی اذان کے بعد مغرب کی اذان سے پہلے بھی سنتیں ہیں۔
اور وہ کتنی ہیں؟ صرف دوسنتیں۔
کیونکہ دوسری روایت میں اس کی صراحت موجود ہے۔
تاہم یہ غیر مؤکدہ ہیں۔
کیونکہ ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھنے والے کی چاہت پر چھوڑ دیا ہے۔

(2)
یہ نماز اذان ختم ہونے کے بعد پڑھی جاتی ہے۔
جیسے کہ اذان اور اقامت کے درمیان کے لفظ سے ظاہر ہے۔

(3) (لمن شاء)
 سے ظاہر ہے کہ یہ سنت غیر مؤکدہ ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1162