🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مذید...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
  ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مذید لکھا ہے کہ مسند احمد کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
نیز شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بھی یہ حدیث (لَهِيَ خَيْرٌ لَّكُمْ مِنْ حُمُرِ النّعم...)
وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔
کے بغیر صحیح ہے۔
علاوہ ازیں مسند احمد کی روایت جس کی بابت ہمارے محقق نے کہا ہے کہ یہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
میں بھی یہ الفاظ یعنی سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔
نہیں ہیں۔
لہٰذا مذکورہ روایت ان الفاظ کے بغیرقابل حجت اور قابل عمل ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة، مسند احمد بن حنبل، 271/39 والصحیحة، رقم: 1114، 108 والإرواء، رقم: 423)

(2)
نماز وتر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے۔

(3)
نماز وتر کا وقت عشاء کی نماز سے شروع ہوجاتا ہے۔
اگر عشاء اوّل وقت پڑھی جائے تو اس کے فوراً بعد وتر پڑھا جا سکتا ہے۔
تاہم رات کے آخری حصے میں نماز تہجد کے بعد پڑھنا افضل ہے۔

(4)
صبح صادق طلوع ہونے پر وتر کا وقت ختم اور نماز فجر کاوقت شروع ہوجاتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1168