🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) (الوترحق) سے بعض علماء نے وتر کے وجوب پر استدلال کیا ہے حالانکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (الوترحق)
سے بعض علماء نے وتر کے وجوب پر استدلال کیا ہے حالانکہ یہی لفظ جمعے کے غسل کےلئے بھی استعمال ہوا ہے۔
لیکن اسے واجب نہیں کہاجاتا۔
تاہم اس حدیث کی بنا پر وتر کوسنت مؤکدہ تو سمجھا ہی جا سکتا ہے۔

(2)
ایک سلام سے پانچ وتر پڑھے بھی جا سکتے ہیں۔
اورتین وتر بھی
(4)
تین وتر پڑھنے کا ارادہ ہوتو پہلے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرا جائے۔
پھر ایک وتر پڑھا جائے۔
یہ تین وتر پڑھنے کا افضل طریقہ ہے۔
یا پھر تین رکعتیں ایک سلام سے پڑھی جایئں جن میں دو رکعت کے بعد تشہد نہ پڑھا جائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1190