🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بھوک چوک انسانی فطرت ہے۔ جس کا ظہور عبادت کے دوران میں بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  بھوک چوک انسانی فطرت ہے۔
جس کا ظہور عبادت کے دوران میں بھی ہوسکتا ہے۔
اس لئے غفلت تو قابل مواخذہ ہوسکتی ہے بھول نہیں۔

(2)
نبوت کا منصب انسانوں کو عطا کیے جانے میں یہ حکمت بھی ہے کہ انسانی زندگی کے ہر پہلو کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ رہنمائی کے لئے موجود ہو۔

(3)
یہ صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے احترام کا اظہار ہے۔
کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غلطی پر محمول کرنے کی بجائے ایک بہتر سوچ کا اظہار کیا کہ ممکن ہے نماز کے دوران میں وحی کے ذریعے سے نماز کی رکعت میں اضافہ کردیا گیا ہو۔
مسلمانوں کو بھی اپنے آئمہ اور قائدین کے بارے میں حسن ظن سے کام لینا چاہیے۔

(4)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول پر متنبہ کرنے پر صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین پر خفگی کا اظہار نہیں فرمایا۔
بلکہ ان کی بات کو تسلیم کرکے بھول سے ہو جانے والى غلطی کا ازالہ فرما دیا۔
قائد کا اپنے ساتھیوں سے یہی رویہ ہوناچاہیے۔

(5)
سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد بات چیت ہوجانے کے بعد بھی درست ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1205