🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جب...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جب کہ یہ روایت معناً اور متناً صحیح ہے۔
کیونکہ حدیث میں مذکور مسئلہ کی بابت ابوداؤد کی روایت (1036)
کی تحقیق میں ہمارے محقق لکھتے ہیں کہ یہ روایت بھی سنداً ضعیف ہے۔
لیکن آئندہ آنے والی روایت (1037)
اس سے کفایت کرتی ہے۔
لہٰذا معلوم ہوا کہ مذکورہ روایت میں بیان کردہ مسئلہ ہمارے محقق کے نزدیک بھی درست اور صحیح ہے۔
مذکورہ روایت صرف سنداً کمزور ہے۔
دیکھئے: (سنن ابوداؤد (اُردو)
حدیث 1036، مطبوعہ دارالسلام)
علامہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
دیکھئے: (الصحیحة رقم: 321)
نیز مسند احمد کے محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 162، 161، 101، 100/30)

(2)
اس سے واضح ہوا کہ غلطی سے شروع ہوجانے والی زائد رکعات اگر شروع کرلی جائے۔
تو اسے پورا کرنا چاہیے۔

(3)
بھول کرزائد رکعت پڑھی جائے تو بھی سجدہ سہو کرلینا کافی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1208