مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اگر نمازکے دوران میں شک ہوجائے۔ کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں تو غور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر نمازکے دوران میں شک ہوجائے۔
کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں تو غور کرنا اورسوچنا چاہیے جس عدد پر دل زیادہ مطمئن ہو اسی کا اعتبار کرکے نماز مکمل کرکے سجدہ سہو ادا کرنا چاہیے جیسے کہ اگلے با ب میں آ رہا ہے۔
(2)
اگر شک میں دونوں پہلوں برابر ہوں۔
تو کم پر یقین کرے۔
جیسے کہ حدیث 1209 میں مذکور ہے۔
کیونکہ کم تعداد میں شک نہیں زیادہ میں شک ہے۔
(3)
اگر غلطی سے ایک رکعت زیادہ پڑھی گئی ہے۔
توسجدہ سہو ایک رکعت کے قائم مقام ہوکر دو نفل کا ثواب مل جائےگا۔
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے کہ اس نے ہماری کوتاہی کو بھی ہمارے لئے باعث ثواب بنا دیا۔
اوردو سجدوں کو اس موقع پر پوری رکعت کے برابر کردیا۔
(4)
شک کی صورت میں اگر نماز پوری پڑھی گئی تھی۔
اور سجدہ سہو بھی کرلیا تو یہ شیطان کی ذلت کا باعث ہے۔
کیونکہ شیطان نے چاہا تھا کہ بندے کی نماز خراب ہو۔
اور وہ پریشان ہوجائے۔
لیکن اللہ تعالیٰ نے ان سجدوں کی وجہ سے اس کی نماز کوخراب ہونے سے بچا لیا۔
اور قبول فرما لیا۔
اس طرح شیطان کا مقصد پورا نہیں ہوا۔
اور وہ ذلیل ہوا۔
(5)
ناک پر مٹی لگنا محاورہ ہے۔
جس کا مطلب ذلت اور خواری ہوتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1210