🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: نماز باجماعت کے بعد اپنی جگہ سے اٹھ سکتے ہیں۔ اگرچہ مسجد میں دوسری...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
نماز باجماعت کے بعد اپنی جگہ سے اٹھ سکتے ہیں۔
اگرچہ مسجد میں دوسری جگہ بیٹھنے کا ارادہ ہو تاہم نماز کی جگہ بیٹھ رہنا ثواب کا باعث ہے۔
ایسے شخص کے لئے فرشتے دعایئں کرتے ہیں۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، حدیث: 799)

(2)
کسی کی بات کی تحقیق کرلینا اس پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں ہوتا۔
بلکہ یقین میں اضافے کے لئے ہوتا ہے۔

(3)
اگر کوئی شخص اپنی کسی خاص جسمانی ساخت (مثلا چھوٹا قد یادبلاجسم وغیرہ)
کی وجہ سے کسی خاص نام سے مشہور ہوجائے تو اسے اس نام سے ذکر کرنا جائزہے۔
جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ذوالیدین (ہاتھوں  والا)
كہہ کر یاد فرمایا کیونکہ اس کے ہاتھ لمبے تھے لیکن اس نام سے پکارنے سے تحقیر ظاہر ہو تو یہ نام نہ لیں بلکہ بہتر نام یے ذکر کریں)

(4)
سلا م کے بعد سجدہ سہو کیا جائے تو اس کے بعد دوبارہ سلام پھیرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1214