🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) حدیث 1207 میں بیان ہوا ہے کہ وہ نماز ظہر کی تھی۔ صحیح بخاری کی...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
حدیث 1207 میں بیان ہوا ہے کہ وہ نماز ظہر کی تھی۔
صحیح بخاری کی ایک روایت سے بھی اس کی تایئد ہوتی ہے۔ (صحیح البخاري، الأذان، باب ھل یأخذ الإمام إذا شك بقول الناس، حدیث: 715)

(2)
مذکورہ بالا روایات میں مذکور ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار کے بجائے دو رکعتیں ادا کیں تھیں۔
تین نہیں۔
یہ روایات زیادہ صحیح ہیں تاہم اس معمولی اختلاف کے باجود اصل مسئلہ ثابت ہے کہ بھول کررکعتیں کم پڑھی جایئں تو معلوم ہونے پر باقی نماز پڑھ کرسجدہ سہو کیا جائےگا۔
پوری نماز دہرانے کی ضرورت نہیں چاہے امام اور مقتدیوں کے درمیان گفتگو بھی ہوجائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1215