الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : امام بخاری رحمہ اللہ رحمہ الله نے باب قائم...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ رحمہ الله نے باب قائم فرمایا کہ مقتدی امام کو سلام کا جواب علیحدہ نہ دے یعنی وہی سلام کا جواب کافی ہو گا جو نماز میں سلام کہا گیا اور حدیث میں بھی یہی وارد ہے کہ «ثم سلّم وسلّمنا حين سلّم» پھر آپ نے نماز سے سلام پھیری اور آپ کے سلام کے وقت ہم نے بھی سلام کہی۔
لہٰذا یہیں سے باب اور حدیث میں مناسبت ہے۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رحمہ الله رقمطراز ہیں:
«واعتماده فيه على قوله: ثم سلم وسلمنا حين سلّم، فان ظاهره انهم سلموا نظير سلامه، وسلامه اما واحدة وهى التى يتحلل بها من الصلاة واما هي أخري معها، فيحتاج من استحب تسليمه ثالثة على الامام بين التسليمتين، كما تقوله المالكية . إلى دليل خاص، وإلي رد ذالك اشار البخاري . . . .» [فتح الباري ج2 ص411]
یعنی ظاہر اس حدیث سے (آپ نے سے سلام پھیرا اور آپ کے سلام کے وقت ہم نے بھی سلام پھیرا) یہ معلوم ہوتا ہے کہ مقتدیوں نے امام کے جواب میں علیحدہ کوئی سلام نہیں کہا اس لئے کہ سلام کا جواب اصل سلام کے بعد ہوتا ہے اور مذکورہ بالا حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مقتدیوں کی سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلام کی طرح تھی آپ کی سلام ایک بار تھی جس کے ساتھ آدمی نماز سے حلال ہو جاتا ہے یا وہ دو بار تھیں جس مقتدیوں کی سلام بھی دوبارہ ہو گی نہ کہ تین مرتبہ جیسا کہ مالکیہ کہتے ہیں۔ پس یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ظاہر ہوتی ہے۔
لہٰذا معلوم ہوا کہ مالکیہ کا مسلک صحیح معلوم نہیں ہوتا جو تین بار سلام کے قائل ہیں۔
◈ صاحب توفیق الباری ڈاکٹر عبدالکبیر رقمطراز ہیں:
اس کے الفاظ «وسلمنا حين سلّم» سے یہ استدلال مقصود ہے کہ مقتدی امام کے سلام کے الفاظ «السلام عليكم ورحمة الله» ہی استعمال کریں گے۔ یہ نہیں کہ امام کے سلام کے جواب میں «و عليكم السلام» کہہ دیں۔ مالکیہ کا مسلک ہے کہ ان دونوں سلام کے درمیان مقتدی امام کے سلام کا جواب دیں مگر اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ [توفيق الباري شرح صحيح البخاري ج1 ص746]
◈ صدیق حسن خان القنوجی فرماتے ہیں:
«. . . . . . فيحتاج من استحب تسليمة ثالثة على الامام بين التسليمتين كما يقوله المالكية الي دليل خاص وإلي رد ذالك أشار البخاري فى الترجمة بقوله بابب من لم يرد السلام على الامام . .» [عون الباري ج 2 ص 59]
”یعنی مالکیہ دو سلام کے درمیان تیسرے سلام کے قائل ہیں۔ لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب کے ذریعہ ان کے اس تیسرے سلام کا رد فرمایا ہے کہ امام کو (تیسرا) سلام کرنے کی ضرورت نہیں، صرف نماز کے دو سلام ہی کافی ہوں گے۔“
◈ ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«أظنه كان قصد الرد على من يوجب التسليمة الثانية»
”یعنی میرے خیال سے امام بخاری رحمہ اللہ نے ان لوگوں کے رد کا قصد کیا جو دوسرے سلام کے بھی قائل ہیں (یعنی سلام کے جواب دینے کے)۔“ [شرح ابن بطال: 2؍456]
فائدہ: امام بخاری رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث کو کم و بیش بیس جگہ سے زیادہ مقامات پر روایت کیا ہے اور اس حدیث سے کئی اہم ترین مسائل کی تخریج فرمائی ہے۔ اسی حدیث کو ایک اور مقام پر بیان فرمایا جس پر امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا ہے کہ۔ «باب المساجد فى البيوت» یعنی اس بیان میں (کہ بوقت ضرورت) گھروں میں جائے نماز مقرر کرنا۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس حدیث سے کئی اہم مسائل کی نشاندہی فرمائی ہے۔ مثلاً:
① اندھے کی امامت کا جائز ہونا۔
② اپنی بیماری کا بیان کرنا شکایت میں داخل نہیں۔
③ مذکورہ حدیث سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ مدینہ میں مسجد نبوی کے علاوہ دیگر مساجدوں میں نماز کا اہتمام تھا۔
④ عتبان رضی اللہ عنہ جیسے معذوروں کے لیے اندھیرے اور بارشوں میں جماعت کا معاف ہونا۔
⑤ بوقت ضرورت (شرعی عذر کے) نماز گھر میں پڑھنے کے لئے ایک جگہ کا مقرر کرنا۔
⑥ صفوں کا برابر کرنا۔
⑦ ملاقات کے لیے آنے والے بڑے آدمی کی امامت کا جائز ہونا بشرط یہ کہ صاحب خانہ اجازت دیں۔
⑧ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں نماز ادا فرمائی وہاں کا متبرک ہونا۔
⑨ اگر کسی صالح نیک انسان کو گھر میں برکت کے لئے بلایا جائے تو اس کا جائز ہونا۔
⑩ بڑے لوگوں کا چھوٹے بھائیوں کی دعوت کو قبول کرنا۔
⑪ وعدہ پورا کرنا اور اس کے لئے ان شاء اللہ کہنا۔
⑫ اگر میزبان پر بھروسہ ہے تو بغیر بلائے ہوئے اپنے ساتھ دوسرے احباب کو لے جانا۔
⑬ گھر میں داخل ہونے سے قبل صاحب خانہ سے اجازت طلب کرنا۔
⑭ اہل محلہ کا عالم یا امام کے پاس جمع ہونا برکت حاصل کرنے کے لئے۔
⑮ جس سے دین میں نقصان کا ڈر ہو اس کا حال امام کے سامنے بیان کر دینا۔
⑯ ایمان میں صرف زبانی اقرار کافی نہ ہو گا جب تک دل میں یقین اور ظاہر میں عمل نہ ہو۔
⑰ توحید پر مرنے والے کا ہمیشہ دوزخ میں نہ رہنا۔
⑱ برسات میں گھر میں نماز پڑھ لینا۔
⑲ نوافل جماعت سے ادا کرلینا۔
نوٹ: محترم قاری نکتہ 15، 16، 17 یہ تینوں نکا ت کے لئے اسی حدیث کا وہ طرق جہاں اس حدیث کو مزید تفصیل سے امام بخاری رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے اسکی طرف مراجعت فرمائیں۔ «باب المساجد فى البيوت»

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 200