🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) رسول اللہ ﷺکی نظر میں نماز باجماعت اس قدر اہمیت کی حامل تھی کہ...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں نماز باجماعت اس قدر اہمیت کی حامل تھی کہ شدید مرض میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باجماعت نماز ادا فرمائی۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر سے مسجد تک سہارا دے کر لانے والے حضرات علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ او ر عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ (صحیح البخاري، الأذان، باب حد المریض ان یشھد الجماعة، حدیث: 665)

(3)
بڑے عالم کے احترام میں اس کی موجودگی میں نماز نہ پڑھانا درست ہے۔

(4)
مذکورہ بالا نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی امام تھے۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکبر کی حیثیت سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکبیر نمازیوں تک پہنچانے کےلئے بلند آواز سے تکبیر کہتے تھے۔
اس لئے عام صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کا رکوع اور سجود حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تکبیرات کے مطابق تھا۔

(5)
اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے۔
تو مقتدیوں کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہیے۔
علمائے کرام نے اس حدیث کو ان ارشادات نبوی کا ناسخ قرار دیا ہے۔
جن میں یہ عذر ہے کہ امام عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدیوں کو اگرچہ وہ عذر نہ ہو تاہم وہ امام کی اقتداء میں بیٹھ کر نماز ادا کریں۔ (صحیح مسلم، الصلاۃ، باب النھی عن مبادرۃ الإمام بالتکبیر وغیرہ، حدیث: 417 وسنن ابن ماجة، حدیث: 1237)

(6)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امہات المومنین سے فرمایا۔
تم یوسف کی ساتھ والیاں ہو یہ تشبیہ اس لئے دی کہ مصر کی عورتوں نے حضرت یوسف علیہ السلام سے ایسے کام کا مطالبہ کیا جو مناسب نہیں تھا۔
اسی طرح امہات المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بجائے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی امامت کا مطالبہ کیا جو درست نہیں تھا۔
یہ تشبیہ نا مناسب مطالبہ پر اصرار کرنے کے لحاظ سے ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1232