🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ واقعہ غزوہ تبوک کے سفر پر پیش آیا تھا۔ (2) رسول اللہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ واقعہ غزوہ تبوک کے سفر پر پیش آیا تھا۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے قافلے سے دور چلے گئے تھے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پانی کا برتن لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے تھے۔
جب واپس آئے تو فجر کی نماز کھڑی ہوچکی تھی۔
اور ایک ر کعت پڑھی جا چکی تھی۔ (صحیح مسلم، الصلاۃ، باب تقدیم الجماعة من یصلی بھم اذا تأخر الإمام، حدیث: 374 قبل حدیث 422)

(3)
دوسری نمازوں میں خصوصاً نماز عشاء میں صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے تھے۔
لیکن نماز فجر کوانھوں نے اوّل وقت ادا کرنے کواہمیت دی۔
ممکن ہے اس لئے نماز شروع کردی گئی ہوکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معلوم نہ تھا کہ جلدی تشریف لے آئیں گے یا مزید تأخیر ہوگی۔

(4)
مقرر امام اگر کسی وجہ سے لیٹ ہوجائے تو کسی دوسرے آدمی کو امام بنا کر نماز ادا کی جا سکتی ہے۔
لیکن بہتر ہے چند منٹ انتظار کر لیا جائے۔

(5)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نےمحسوس کیا کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذید انتظار نہ کرکے غلطی کی ہے۔
اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں تسلی دی کہ وقت پر نماز پڑھنے کو اہمیت دینا درست تھا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1236