🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مشائل: (1) شاید تمھیں ایسے لوگ ملیں اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مشائل:

(1)
شاید تمھیں ایسے لوگ ملیں اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں ایسے لوگ پائے جایئں گے۔
جو بلا وجہ نماز تاخیر سے پڑھائيں گے۔
اور عین ممکن ہے کہ اس وقت تم صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین بھی موجود ہو چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کی موجودگی میں بعض حکمرانوں نے نماز تاخیر سے پڑھنے کی عادت اختیار کرلی۔

(2)
اسلام میں اجتماعیت کی اتنی اہمیت ہے۔
کہ اگر حکام نماز بے وقت پڑھاتے ہوں تب بھی نماز باجماعت کو قائم رکھنا چاہیے۔
لیکن ائمہ اور حکام کو صحیح شرعی حکم بتانا اوراس پر عمل کرنے کی ترغیب دینا بہرحال ضروری ہے۔

(3)
اول وقت نماز کی بھی بہت اہمیت ہے اس لئے گھر میں اول وقت نماز ادا کرلینا چاہیے۔
لیکن اگر مسجد میں نماز کے اوقات کا تعین حکمرانوں کی مداخلت کے بغیر مسلمانوں کے مشورے سے ہوتا ہو۔
تو پھر مسجد میں اول وقت نماز ادا کرنا ضروری ہے۔

(4)
  اسے نفل سمجھ لو سے بعض علماء نے یہ سمجھا ہے۔
کہ بلا جماعت اول وقت ادا کی ہوئی نماز نفل ہے لیکن صحیح بات یہ ہے کہ اول وقت پڑھی ہوئی نماز ہی اصل فرض نماز ہے۔
بعد میں جماعت کے ساتھ ادا ہونے والی نماز مزید ثواب کا باعث ہے۔
جیسے کہ حدیث 1257 میں صراحت سے وار د ہے۔
تاخیر سے نماز ادا کرنے والے اماموں کے ساتھ جو نماز پڑھی جائے گی۔
وہ نفل یعنی مزید ثواب کا باعث ہوگی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1255