مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) استسقاء کا مطلب ہے پانی طلب کرنا یا پانی پلانے کی درخواست کرنا،...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
استسقاء کا مطلب ہے پانی طلب کرنا یا پانی پلانے کی درخواست کرنا، یہ نمازایسے موقع پر اد ا کی جاتی ہے۔
جب بارش کی ضرورت ہو لیکن دن گزرتے چلے جایئں۔
اور بارش نہ ہو۔
اس صورت میں زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے قحط کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔
اس لئے اسے نماز استسقاء کہتے ہیں۔
یعنی بارش کی دعا کےلئے نماز پڑھنا۔
(2)
نماز استسقاء کے موقع پر بے چارگی اور مسکنت کے اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لئے لباس میں چال میں حرکات وسکنات میں عجزاور فروتنی کا اظہار ہونا چاہیے۔
(3)
استسقاء کی نماز دو رکعت ہے۔
اور اس کا وقت بھی سورج کے نکلنے کے بعد کا ہے۔
علاوہ ازیں وہ باہر کھلے میدان یعنی عید گاہ میں ادا کی جاتی ہے۔
اس لئے حضرت ابن عباسرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے عید کی نماز سے تشبیہ دی۔
(4)
تمھارے خطبے جیسا خطبہ نہیں دیا۔
اس کامطلب یہ ہے کہ خطبہ بھی بنیادی طور پر دعا ہی پر مشتمل تھا۔
اس کو تمہاری طرح غیر ضروری باتیں کرکے طول نہیں دیا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1266