🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) چادر پلٹنا زبانی دعا کے ساتھ ایک قسم کی عملی دعا ہے۔ کہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
چادر پلٹنا زبانی دعا کے ساتھ ایک قسم کی عملی دعا ہے۔
کہ اے اللہ! جس طرح ہم نے اپنے کپڑوں کی حالت تبدیل کی ہے۔
تو بھی اس طرح ہماری حالت تبدیل کرکےقحط کے بجائےرحمت نازل فرمادے۔

(2)
چادر پلٹنے میں کئی چیزیں شامل ہیں۔

(الف)
       دایاں حصہ بایئں طرف اور بایئاں حصہ دایئں طرف کرنا جس طرح اس روایت میں ہے۔

(ب)
         پائوں کی طرف والا حصہ سر کی طرف اور سر والا پاؤں کی طرف کرنا جیسے کہ سنن ابوداؤد میں مروی ہے۔ (سنن ابی داؤد، الصلاۃ، صلاۃ الإستسقاء، حدیث: 1164)

(ج)
         جوطرف جسم سے ملی ہوئی ہو اسے باہر کرنا اور باہر والی طرف کو اندر کرنا۔

(3)
استسقاء کی نماز کے بعد ہاتھوں کی پشت چہرے کی طرف کرکے دعا مانگنا مسنون ہے۔ (صحیح مسلم، صلاۃ الإستسقاء، باب رفع الیدین بالدعاء فی الاستسقاء، حدیث: 896)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1267