🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب بچیاں جوان ہوجایئں تو انہیں گھروں میں رہنا چاہیے۔ (2) عید کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جب بچیاں جوان ہوجایئں تو انہیں گھروں میں رہنا چاہیے۔

(2)
عید کی نماز میں ان پردہ نشین بچیوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔
تاہم پردے کا اہتما م کرکے باہر نکلیں۔

(3)
حیض والی عورتیں بھی عید گاہ میں جایئں-
(4)
اس میں یہ اشارہ ہے کہ مسجد عید پڑھنے کی جگہ نہیں کیونکہ حیض والی عورتیں وہاں نہیں جا سکتیں۔
جب کہ ان کا عید کے اجتماع میں حاضر ہونا ضروری ہے۔

(5) (دعوت المسلمین)
کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ جب مسلمان دعا کریں تو جن عورتوں نے ماہانہ عذر کی وجہ سے نماز نہیں پڑھی۔
وہ دعا میں شریک ہوجائیں۔
اسی طرح انھیں بھی خیر وبرکت میں حصہ مل جائے گا۔
دوسرا مفہوم وعظ وتبلیغ ہے۔
یعنی نماز نہ پڑھنے کے باوجود وہ خطبہ تو سن سکتی ہیں۔
اور جو مسائل بیان کیے جایئں۔
ان سے مستفید ہوسکتیں ہیں۔

(6)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عید کی نماز پڑھتے ہی خطبہ سنے بغیر نہیں چلے جانا چاہیے۔
اگرچہ حدیث: 1290 کی روشنی میں چلے جانے کا جواز ہے۔
تاہم عید کی پوری برکات اورفوائد حاصل کرنے کے لئے خطبہ سننا ضروی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1308