🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ جبکہ مسئلہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔
جبکہ مسئلہ فی نفسہ درست ہے۔
جیسا کہ گزشتہ حدیث میں مذکور ہے۔
اور وہ روایت بھی ہمارے شیخ کے نزدیک حسن ہے۔

(2)
ایک دن میں دو عیدیں جمع ہونے کامطلب یہ ہے۔
کہ عید کا دن جمعے کو واقع ہو۔
کیونکہ جمعہ مسلمانوں کی ہفت ر وزہ عید ہے۔
اور عید الفطر یا عید الاضحیٰ سالانہ عید ہے۔

(3)
جو لوگ شہر کے باہرڈیروں میں رہتے ہیں۔
انہیں عید کی نماز کے لئے شہر آنا چاہیے۔
اسی طرح جمعے کی نماز بھی کسی بستی میں ہی ادا کرنی چاہیے۔

(4)
جمعے کے دن عید آ جائے تو ان لوگوں سے جمعہ کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے۔
وہ اپنی قیام گاہوں پر ظہر کی نماز پڑھ سکتے ہیں۔

(5)
شہر اور بستی والوں کو عید کے دن جمعے کی نماز میں حاضر ہوناچاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1311