مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) امام غلطی کرے تو عالم آدمی اس کی غلطی واضح کرسکتا ہے۔ (2)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
امام غلطی کرے تو عالم آدمی اس کی غلطی واضح کرسکتا ہے۔
(2)
نفل نماز کی ادائیگی سے مراد یہ ہے۔
کہ کراہت کا وقت ختم ہوجائے یہاں اس سے مراد ضحیٰ یعنی چاشت کی نماز کا وقت ہے۔
جیسے کہ طبرانی کی روایت میں ہے۔ (وَذَلِكَ حِيْنَ يُسَبَّحُ الضَُحيٰ)
یہ وہ وقت تھا جب ضحیٰ کے نفل پڑھے جاتے ہیں۔
(3)
مذکورہ حدیث نماز عید جلد ادا کرنے کی مشروعیت اور زیادہ تاخیر کرنے کی کی کراہت پر دلالت کرتی ہے۔
نماز جلدی ادا کرنے کی مشروعیت پر حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث بھی دلالت کرتی ہے۔
وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم عید کے دن سب کامو ں سے پہلے نماز ادا کرتے تھے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں۔
کہ عید کے دن نمازعید اور اس کے لئے روانگی کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول ہونا مناسب نہیں اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ نماز عید جلد ادا کی جائے۔ (فتح الباري: 457/2)
البتہ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اس مسئلے کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الفطر قدرے تاخیر سے اور نماز عید الاضحیٰ جلدی ادا کرتے تھے۔ (زاد المعاد: 121/1)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1317