🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز تہجد کو صلاۃ اللیل (را ت کی نماز) کہا جاتا ہے۔ کیونکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز تہجد کو صلاۃ اللیل (را ت کی نماز)
کہا جاتا ہے۔
کیونکہ اس كا وقت عشاء کے بعد شروع ہوکر صبح صادق طلوع ہونے پر ختم ہوتا ہے۔

(2)
نماز تہجد بہت فضیلت کی حامل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (صحیح مسلم، الصیام، باب فضل صوم المحرم، حدیث: 1163)

(2)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز تہجد عام طور پر دو دو رکعت کرکے ادا کرتے تھے۔
یعنی دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے لیکن چارچار رکعت پڑھنا بھی سنت سے ثابت ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعتیں پڑھتے۔
آپ ان رکعتوں کی خوبصورتی اور طول کے بارے میں کچھ نہ پوچھیں (کہ بیان نہیں ہوسکتا)
پھر چار رکعتیں پڑھتے آپ ان کی خوبصورتی اور طول کے بارے میں کچھ نہ پوچھیں پھر تین رکعت (وتر)
پڑھتے (صحیح البخاري، التهجد، باب قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم باللیل فی رمضان وغیرہ، حدیث: 1147)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1318