🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام لانے سے پہلے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام لانے سے پہلے یہودی تھے۔
لہٰذا ان علامات سے باخبر تھے۔
جوسابقہ کتب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بیان کی گیئں تھیں۔
اسی بنیاد پر وہ قبول اسلام سے مشرف ہوئے۔

(2)
نیکی اور بدی سچ اور جھوٹ کا اثرانسان کے ظاہر پر بھی پڑتا ہے۔
جس کیوجہ سے سمجھدار آدمی چہرے سے پہچان لیتا ہے۔
کہ کونسا آدمی سچا ہے۔
اور کونسا جھوٹا۔
سلام عام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کو کثرت سے سلام کہیں۔
حتیٰ کہ جس مسلمان سے براہ راست قرابت یا دوستی کا تعلق نہ ہو یا جو مسلمان اجنبی ہو۔
اسے بھی سلام کہا جائے۔

(4)
کھانا کھلانے سے مراد غریب محتاج اور مستحق افراد کی مادی امداد ہے جو مسلمانوں کی باہمی ہمدردی کی وجہ سے اسلامی معاشرے کی ایک اہم خوبی ہے۔
اس کے علاوہ مہمان کی خدمت اور اس کے لئے عام کھانے سے بہتر کھانا تیار کرنا بھی اس میں شامل ہے۔

(5)
نماز تہجد گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی کا باعث ہے۔

(6)
حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادایئگی سے جنت ملتی ہے۔
سلامتی کے ساتھ جنت میں جانے کا مطلب گناہوں یا نیک اعمال کی کثرت کی وجہ سے جہنم کی سزا برداشت کیے بغیر جنت میں داخلہ ہے۔
ایک روایت کے مطابق اس حدیث میں یہ جملہ بھی ہے۔ (وَصِلُو الْأَرْحَام)
اور صلہ رحمی کرو۔
یعنی رشتہ داروں کے حقوق ادا کرو۔ (مسند أحمد: 451/4)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1334