🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کوئی شخص تلاوت کر رہا ہو تو خاموشی اور توجہ سے سننا چاہیے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کوئی شخص تلاوت کر رہا ہو تو خاموشی اور توجہ سے سننا چاہیے۔

(2)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین میں تلاوت سننے کا شوق بہت زیادہ تھا۔

(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین سے تلاوت سنتے تھے۔
اس لئے ایک بڑے عالم یا بلند درجہ شخص کوبھی کم درجہ شخص سے تلاوت سننے میں تکلف نہیں کرنا چاہیے۔

(4)
عورت اجنبی مرد کی تلاوت اور تقریر سن سکتی ہے۔

(5)
کسی کو اللہ نے کوئی خوبی عطا فرمائی ہو تو اس کی تعریف کرنے میں کوئی حرج نہیں خصوصاً جب تعریف اس کی موجودگی میں نہ ہو۔

(6)
شاگرد کی خوبی استاد کےلئے خوشی کا باعث ہوتی ہے۔
اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
اسی طرح اولاد کی نیکی خوبی اور کمال پر والدین کو اللہ شکر کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1338