🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ واقعہ پہلے حدیث 1251 کے تحت گزر چکا ہے۔ اس کے بعض...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ واقعہ پہلے حدیث 1251 کے تحت گزر چکا ہے۔
اس کے بعض فوائد وہاں ذکرکئے گئے ہیں۔

(2)
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب خدمت اقدس میں حاضر ہوے تھے۔
اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تشریف فرما تھے۔
ابھی ہجرت نہیں کی تھی۔
واقعہ کی تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمایئں۔ (صحیح مسلم، صلاة المسافرین، باب اسلام عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حدیث: 832)

(3)
آزاد غلام سے مراد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔
یعنی تھوڑے سے افراد جواسلام لائے تھے ان میں نمایاں حضرات یہ تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1364