🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث میں رات کے آخری حصے میں نماز اور دعا کی فضیلت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث میں رات کے آخری حصے میں نماز اور دعا کی فضیلت کا بیان ہے۔

(2)
اللہ کی رحمت اتنی عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ خود اپنے بندوں کو اپنی ذات سے مانگنے کو کہتا ہے۔

(3)
اللہ تعالیٰ کا پہلے آسمان پر تشریف لانا اسی طرح اللہ کی صفت ہے۔
جس طرح اس کاعرش پر تشریف فرما ہونا اور کلام کرنا، ان صفات پر ایمان لانا چاہیے انکار یا تاویل کرنا جائز نہیں البتہ اللہ تعالیٰ کی صفات کومخلوق کی صفات جیسی نہیں سمجھناچاہیے، ہمیں یہ ماننا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نزول فرماتا ہے۔
جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1366