مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: 1۔ مہلت دینے کا مطلب یہ ہے کہ بندوں کوسونے اور آرام کرنے کاوقت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل: 1۔
مہلت دینے کا مطلب یہ ہے کہ بندوں کوسونے اور آرام کرنے کاوقت دیتا ہے بندوں سے چوبیس گھنٹے عبادت میں مشغول رہنے کا مطالبہ نہیں کرتا۔
یا یہ مطلب ہے کہ حدیث میں مذکور ندا ایک خاص وقت کے بعد شروع ہوتی ہے۔
(2)
آدھی رات یا تہائی رات باقی ہوتو اٹھ کر تہجد پڑھنا اور دعا کرنا ابتدائی رات میں تہجد پڑھنے اور دعا کرنے سے افضل ہے۔
البتہ جس شخص کو یہ خطرہ ہو وہ افضل وقت میں بیدار نہیں ہوسکے گا۔
وہ عشاء کے بعد ہی تہجد وغیرہ ادا کرسکتا ہے۔
تاکہ ثواب سے بالکل محروم نہ رہ جائے۔
(3)
بندوں کو اپنی اُمید اور خوف کا مرکز صرف اللہ کی ذات کو بنانا چاہیے۔
کیونکہ جو راحت یا تکلیف مخلوق کے ہاتھ سے پہنچتی ہے۔
وہ بھی اللہ کی رحمت اور حکمت کی بنیاد پر اسی کے حکم سے پہنچتی ہے۔
(4)
رات کی نفلی عبادت دن کی نفلی عبادت سےافضل ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1367