مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز فرض ہو یا نفل اس کی ادایئگی کے وقت انسان کو ہوش...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز فرض ہو یا نفل اس کی ادایئگی کے وقت انسان کو ہوش وحواس میں ہونا چاہیے۔
تاکہ اللہ تعالیٰ کی تعریف اور دعا کے الفاظ سمجھ کر پڑھے۔
اور اس طرح اس کےدل اور روح کو پورا فائدہ حاصل ہو۔
(2)
نماز تہجد کا وقت بہت وسیع ہے۔
اس لئے ضروری نہیں کہ انسان اپنے آپ کو مجبور کر کے ساری رات یا رات کے خاص حصے میں جاگنے کی کوشش کرے۔
(3)
نیند کے غلبے کے وقت نماز پڑھنا مناسب نہیں بلکہ پہلے نیند پوری کرلے۔
یا کوئی اور دوسرا طریقہ اختیار کرلے جس سے نیند ختم ہوکر دل اوردماغ ہوشیار ہوجائے۔
مثلاً وضو کرلے یا اٹھ کرچہل قدمی کرلے۔
(4)
جوشخص قیام اللیل کا عادی نہیں اسے چاہیے کہ تھوڑے عمل سے شروع کرے۔
مثلا پہلے پہل دس پندرہ منٹ نماز اور اذکار میں گزارے۔
پھرآہستہ آہستہ اضافہ کرکے آدھا گھنٹہ پھر ایک گھنٹے تک لے جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1370