🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ذکر الٰہی دل کی زندگی ہے۔ ذکر نہ کرنے والا مردے کی مانند...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
ذکر الٰہی دل کی زندگی ہے۔
ذکر نہ کرنے والا مردے کی مانند ہے۔
نمازذکر کا بہترین طریقہ ہے۔

(2)
قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے۔

(3)
گھروں کوقبریں بنانے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح قبرستان میں نماز نہیں پڑھی جاتی۔
اسی طرح گھروں میں نماز پڑھنے سے پرہیز نہ کرو۔
کہ فرض نمازوں کے علاوہ تمام نفلی نمازیں بھی مسجد میں ہی ادا کرنے لگو۔
بلکہ نفلی نمازیں گھر میں بھی پڑھا کرو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1377