🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم قبول کرنے میں احتیاط اور صحیح غلط...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم قبول کرنے میں احتیاط اور صحیح غلط میں امتیاز کا عمل صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین سے شروع ہوا ہے۔

(2)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس لئے قسم نہیں لیتے تھے کہ انھیں صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کی روایت پر یقین نہیں تھا۔
بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ دوسرے لوگ حدیث کی اہمیت کو محسوس کریں۔
اور وہی حدیث بیان کریں جو انھیں اچھی طرح یاد ہو۔
اس کے علاوہ یہ فائدہ بھی پیش نظر تھا۔
کہ اگر وہ حدیث کسی کو سنایئں تو پورے اعتماد سے سنایئں کہ حدیث صحیح ہے۔

(3)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صداقت پراتنا یقین تھا کہ ان کی سنائی ہوئی حدیث بے چون وچرا تسلیم کر لیتے تھے۔

(4)
وضو اور نماز گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہیں۔

(5)
نماز کے باوجود دل میں نادم ہوتے ہوئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرنا ضروری ہے۔
البتہ بعض چھوٹے گناہ صرف وضو سے یا صرف نماز سے بھی معاف ہوجاتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1395