🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صرف پانچ نمازیں فرض ہیں۔ باقی سب نفل ہیں۔ لیکن بعض نمازوں کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صرف پانچ نمازیں فرض ہیں۔
باقی سب نفل ہیں۔
لیکن بعض نمازوں کی تاکید زیادہ ہے بعض کی کم۔
تاہم ان کی ادایئگی میں بھی کوتاہی کرنا جائز نہیں۔
کیونکہ فرضوں کی کمی نوافل سے پوری ہوگی۔

(2)
کمی کرنے سے مراد بعض نمازیں ترک کردینا یا نماز کی ادایئگی کے دوران میں خشوع وخضوع وغیرہ کا خیال نہ رکھنا ہے۔

(3)
دین کے فرائض کے کما حقہ اہمیت نہ دینا اللہ کی رضا سے محرومی کا باعث ہے۔

(4)
نماز صحیح طریقے اور پابندی سے ادا کرنے والا یقیناً جنت میں جائے گا۔
اگرچہ بعض گناہوں کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے جہنم میں بھی بھیج دیا جائےگا۔

(5)
نماز کو اہمیت نہ دینا مغفرت سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔
اس لئے ترک نماز کو کفر قرار دیا گیا ہے کہ جس طرح کافر جنت میں نہیں جا سکتا۔
اسی طرح بے نماز بھی عذاب کا مستحق ہوگا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1401