مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) مسلمان معاشرے میں امن قائم رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کے حقوق...
اردو حاشہ:
(1)
مسلمان معاشرے میں امن قائم رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں۔
مسلمانوں کے تعلقات کوصحیح رکھنے کےلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں۔
جن میں یہ چیزیں بھی شامل ہیں۔
ان کی اہمیت کی وجہ سے انھیں مسلمان کا حق قرار دیا گیا ہے۔
تاکہ ہرمسلمان دوسرے بھائی کے بارے میں ان امور کا خیال رکھے جس کے نتیجے میں باہمی محبت قائم ہوگی۔
اور لڑایئاں جھگڑے ختم ہوکر امن قائم ہوجائے گا۔
(2)
سلام ایک دعا ہے جب مسلمان اپنے بھائی سے ملتا ہے تو اسے سلامتی کی دُعا دیتا ہے۔
یہ اس بات کی علامت ہے۔
کہ اس کے دل میں اس بھائی کے لئے نفرت یا بغض نہیں ہے۔
یعنی مسلمان کا فرض ہے۔
کہ وہ دوسرے مسلمان کےلئے بُرا نہ سوچے۔
تبھی وہ سلام کا حق ادا کرسکے گا۔
جس کوسلام کیاجائے۔
اس کا بھی فرض ہے۔
کہ انہی جذبات کے ساتھ سلام کا جواب دے۔
دیکھئے: (حدیث: 1435)
(3)
سلام کے آداب میں یہ بھی ہے۔
کہ چھوٹا بڑے کو، سوار پیدل کو، چلنے والا بیٹھنے والے کو اور چھوٹی جماعت بڑی جماعت کوسلام کہے۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الإستئذان، باب تسلیم القلیل علی الکثیر، حدیث: 6231، وباب یسلم الراکب علی الماشي، حدیث: 6232)
(4)
دعوت سے مُراد کھانے کی دعوت ہے۔
یہ دعوت کسی امیر آدمی کی طرف سے دی جائے۔
یا غریب آدمی کی طرف سے اسے قبول کرنا چاہیے۔
خواہ وہ معمولی کھانا ہی پیش کرے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
اگر مجھے بکری کے ایک پائے کی دعوت دی جائے۔
تو میں اس (دعوت)
کو قبول کروں گا۔
اور اگر مجھے تحفہ کے طور پربکری کا ایک پایا دیا جائے تو اسے قبول کروں گا (صحیح البخاري، النکاح، باب من أجاب إلی کراع، حدیث: 5178)
(5) (ويجيبه اذا دعاه)
کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے۔
کہ جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو پُکارے تو وہ اس کی بات سے یعنی سنی ان سنی نہ کردے۔
ممکن ہے اسے کسی مدد یا مشورے کی ضرورت ہو۔
اگر مدد کرنا یا مشورہ دینا ممکن ہوا تواس کا بھلا ہوجائے گا۔
اور مدد کرنے یا مشورہ دینے والے کو ثواب مل جائے گا۔
(6)
چھینک پر دعا دینے کا مطلب یہ ہے کہ جسے چھینک آئے وہ (الحمدللہ)
کہے تو دوسرے کو چاہیے کہ ضرور (یرحمک اللہ)
کہے یعنی اللہ تجھ پر رحمت فرمائے۔
یہ مسلمان کی مسلمان کے لئے دعا ہے۔
جب (یرحمک اللہ)
کہا جائے تو چھینکنے والے کو چاہیےکہ یوں کہے۔ (يَهْدِيْكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُم)
اللہ تمہاری رہنمائی فرمائے۔
اور تمہارے کام سنوارے۔ (صحیح البخاري، الأدب، باب إذا عطس کیف یشمِّتُ؟، حدیث: 6224)
اگر چھینکنے والا (الحمد للہ)
نہ کہے۔
تو اسے (یرحمک اللہ)
نہ کہا جائے۔
دیکھئے: (صحیح مسلم، الزھد والرقائق، باب تشمیت العاطس وکراھة التناوب، حدیث: 2991)
(8)
بیمار کی خیریت معلوم کرنے کے لئے جانا بھی بیمار مسلمان کا دوسروں پر حق ہے۔
اس موقع پرمریض کو تسلی تشفی دینا اور اس کےلئے دعا کرنا مسنون ہے مثلاً یہ کہنا (لاَبَأسَ طهُورٌ إِنْ شَاءَ الله تَعاليٰ)
کوئی حرج نہیں۔
اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے)
پاک کرنے والی ہے۔ (صحیح البخاري، المرض، باب عيادۃ الأعراب، حدیث: 5656)
اور یہ دعا بھی دینی چاہیے۔
(أَذْهِبِ البَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا)
اے انسانوں کے رب!بیماری دور فرما دے۔
شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ایسی شفا دے جو بیماری کو بالکل باقی نہ چھوڑے۔ (صحیح البخاري، المرض، باب دعاء العائد للمریض، حدیث: 5675)
(9)
میت کے ساتھ جانا اور اس کا جنازہ پڑھنا بھی لازمی حق ہے۔
جنازہ پڑھ کر واپس آ جانا جائز ہے۔
لیکن قبر تیار کرنے اور دفن کرنے میں مدد دینا اوردفن سے فارغ ہوکر آنا دگنے ثواب کا باعث ہے۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، حدیث: 1539)
(10)
مومن کے لئے اچھی چیز چاہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی خیر خواہی کرے۔
اور اس سے اس قسم کا سلوک کرے جس قسم کے سلوک کی وہ خود دوسروں سےتوقع رکھتا ہے مثلاً جس طرح ایک آدمی کی یہ خواہش ہوتی ہے۔
کہ اس کا احترام کیا جائے۔
اور بے عزتی نہ کی جائے۔
اسی طرح اسے دوسروں کا احترام کرنا اوردوسروں کی بے عزتی کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
جس طرح وہ چاہتا ہے کہ مشکل میں دوسرے اس کی مدد کریں۔
اسے چاہیے کہ خود بھی دوسروں کی مدد کرے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1433