🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائدہ: یہ روایت توصحیح نہیں ہے۔ تاہم دوسرے دلائل سے واضح ہے کہ میت کے بارے میں...
اردو حاشہ:
فائدہ:
یہ روایت توصحیح نہیں ہے۔
تاہم دوسرے دلائل سے واضح ہے کہ میت کے بارے میں معلوم ہونے والی نامناسب باتوں کوراز میں رکھنا ثواب ہے۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
جس نے کسی مسلمان کو غسل دیا اور اس کے عیب کو چھپا لیا۔
اللہ تعالیٰ اسے چالیس مرتبہ معاف فرمادیتا ہے۔ (المستدرك للحاکم، الجنائز: 362/1)
 اس کی سند صحیح ہے۔
علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
دیکھئے: (صحیح الترغیب، حدیث: 3492)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1462