🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے اور مذید...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ حدیث کے بعض حصے کے شواہد صحیح بخاری میں ہیں۔
جبکہ دیگر محققین نے مذکورہ روایت کوحسن قراردیا ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 8182/43،   والإ رواء، حدیث: 700)
 لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔

(2)
یہ واقعہ 29 صفر 11ھ بروز پیر کا ہے دیکھئے: (الرحیق المختوم، ص: 624)
 یہ اس مرض کی ابتداء تھی۔
جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔

(3)
جسمانی تکلیف کا اظہار توکل اور رضا بالقضا کے منافی نہیں۔

(4)
خاوند اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے۔
اور کفن پہنا سکتا ہے۔
بعض علماء نے اس حکم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص قرار دیا ہے۔
لیکن تخصیص کی کوئی دلیل نہیں۔
بلکہ صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کے عمل سے اس کی عمومیت ثابت ہے۔
جیسا کہ موطأ اوربیہقی کی روایات میں ہے۔ (أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَیْسٍ غَسَّلَتْ اَبَا بَکْرِ حِیْنَ تُوَفِّیَ)
ابو بکر کی وفات پر اسماء بنت عمیس نے انھیں غسل دیا (موطأ إمام مالك، الجنائز، باب غسل المیت، والسنن الکبریٰ للبيہقي: 397/3)
 ایسے ہی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق وارد ہے کہ انھوں نے اپنی زوجہ محترمہ فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو انکی وفات پر غسل دیا تھا۔
دیکھئے: (سنن دارقطني، الجنائز، باب الصلاۃ علی القبر، والسنن الکبریٰ للبيہیقی: 396/3)
اس لئے باقی اُمت کے لئے بھی یہی حکم ہے۔
اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص قرار دینا صحیح نہیں ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1465