🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ جب کوئی آدمی مرجاتا تو چند افراد...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ جب کوئی آدمی مرجاتا تو چند افراد کو مقرر کیا جاتا تاکہ بازاروں اور گلی کوچوں میں گھوم پھر کر اس کی وفات کا رو رو کر اعلان کریں۔
مرنے والا جتنی اہم شخصیت کا حامل ہوتا۔
اتنا ہی زیادہ اہتمام کیا جاتا۔
اسے نعی کہتے تھے۔

(2)
سادہ طریقے سے ایک دوسرے کو اطلاع دینا جائز ہے۔
تاکہ لوگ اس کے کفن دفن کا اہتمام اور نماز جنازہ میں شرکت کرسکیں۔
جب حبشہ میں حضرت نجاشی کی وفات ہوئی۔
تو مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کوخبردی۔
اور نماز جنازہ غائبانہ ادا فرمائی۔
علاوہ ازیں جنگ موتہ میں حضرت زید، حضرت جعفرطیار اور حضرات عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے لشکر کی قیادت کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے شہید ہوگئے۔
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے خبر ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت مدینہ منورہ میں صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کو ان حضرات کی شہادت کی خبر دی۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الجنائز، باب الرجل ینعی إلی أھل المیت بنفسه، حدیث: 1246، 1245)
 اس جنگ میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلمانوں کے لشکر کی قیادت کی اور کامیابی سے واپس لوٹے۔
اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ کی تلوار کے نام یاد سے فرمایا تھا چنانچہ ان کا لقب سیف اللہ مشہور ہوگیا۔

(3)
یہ روایت بعض کے نزدیک حسن ہے۔
اور اس میں بھی ممانعت سے مراد اعلان کا وہ جاہلی انداز ہے جس کی وضاحت سطور بالا میں کی گئی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1476