🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ لیکن معناً ومتناً صحیح ہے۔ کیونکہ نماز جنازہ میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
لیکن معناً ومتناً صحیح ہے۔
کیونکہ نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کی بابت صحیح بخاری میں حضرت طلحہ بن عبد اللہ بن عوف سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےساتھ ایک جنازہ پڑھا توانھوں نے سورۃ فاتحہ کی قراءت کی اور کہا یہ سنت ہے (صحیح البخاري، الجنائز، باب قراۃ فاتحة الکتاب علی الجنازۃ، حدیث: 1335)
اور صحابی کا یہ کہنا کہ یہ سنت ہے مرفوع حدیث کے معنی میں ہوتا ہے۔
اس کا صحابی کے قیاس اور اجتہاد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
لہٰذا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول ”یہ سنت ہے“ سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھا کرتے تھے۔
جیسا کہ سنن نسائی کی روایت میں بھی موجود ہے۔
دیکھئے: (سنن نسائي، الجنائز، باب الدعاء، حدیث: 1991)
بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر احادیث کی روشنی میں قابل عمل اور قابل حجت ہے نیز آئندہ آنے والی حدیث سے بھی اسی مسئلے کا اثبات ہوتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1495