🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز جنازہ کا اصل مقصد میت کےلئے دعائے مغفرت ہے اور دعا کی...
اردو حاشیہ:
➊ نماز جنازہ کا اصل مقصد میت کے لیے دعائے مغفرت ہے اور دعا کی قبولیت کے لیے خلوصِ قلب شرط ہے، اس لیے ہر مسلمان کو جنازہ کی دعائیں یاد کرنی چاہیں۔ ان میں سے تین دعائیں آگے آ رہی ہیں۔
➋ بعض لوگوں نے اس حدیث سے نماز جنازہ کے بعد اجتماعی طور پر دعا کرنا سمجھا ہے۔ یہ غلط فہمی ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی حدیث میں یہ مروی نہیں کہ آپ نے نماز جنازہ کے بعد دعا مانگی ہو، البتہ میت کو دفن کرنے کے بعد میت کی استقامت کے لیے دعا کرنا مسنون ہے۔ [سنن ابی داؤد، الجنائز، باب الاستغفار عند القبر للمیت فی وقت الانصراف، حدیث: 3221]
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1497