🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عذاب قبر حق ہے۔ اس لئے نبی اکرم ﷺنے میت کے لئے عذاب...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عذاب قبر حق ہے۔
اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے لئے عذاب قبر سے پناہ کی دعا فرمائی۔
لیکن اس کا تعلق عالم غیب سے ہے۔
جس طرح ہم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دوسری بہت سی چیزوں پر بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں۔
اسی طرح عذاب قبر پربھی ایمان لاتے ہیں۔
کیونکہ وہ زندہ لوگوں کے حواس کی گرفت سے باہر ہے۔

(2)
قبر کا عذاب کفر وشرک کے علاوہ دوسرے گناہوں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
مثلاً جسم اور کپڑوں کو پیشاب سے نہ بچانا اور چغلی کھانا جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب قبروں میں مدفون دو شخصوں کو عذاب ہوتے سنا تو فرمایا ان دونوں کوعذاب ہورہا ہے اور عذاب بھی کسی بڑے کام کی وجہ سے نہیں ہورہا۔ (ایسا گناہ نہیں تھا جس سے بچنا بہت دشوار ہو)
ہاں ایک تو اپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔
دوسرا لگائی بجھائی کرتا پھرتا تھا۔ (ایک کی بات دوسرے کو بتا کر آپس میں لڑا دیتا تھا۔) (صحیح البخاري، الوضوء، باب من الکبائر أن لا یستشر من بوله، حدیث: 216)

(3)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مذکورہ دعا جنازے میں بلند آواز سے پڑھی گئی تھی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1499