🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ دعا بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں صرف میت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ دعا بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں صرف میت کے لئے دعا ہے جو نماز جنازہ کا اصل مقصود ہے۔

(2)
پانی، برف اور اولوں کے ساتھ دھونے سے اس کی کامل صفائی اور طہارت سے مراد ہے۔
چونکہ گناہوں کا شیطان سے اور جہنم کی آگ سے تعلق ہے۔
اس لئے گناہوں کا اثر ختم کرنے کےلئے ٹھنڈی چیزوں کاذکر کیا گیا۔

(3)
دنیا کے گھر سے بہتر گھر جنت کا گھر ہے اور دنیا کے اہل وعیال سے بہتراہل وعیال جنت کی حوریں ہیں۔
اس لحاظ سے یہ اس کے لئے دخول جنت کی دعا ہے۔

(4)
اس میں عذاب قبر کا ثبوت ہے۔

(5)
اس میں نماز جنازہ جہری آواز سے پڑھنے کا بھی ثبوت ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1500