الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : بظاہر حدیث اور باب میں مناسبت معلوم نہیں ہوتی...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
بظاہر حدیث اور باب میں مناسبت معلوم نہیں ہوتی مگر جب بصیرت کی نگاہ کو بروئے کار لایا جائے تو مناسبت کے کئی پہلو نکلتے ہیں، دراصل امام بخاری رحمہ اللہ کی یہ عادت ہے کہ وہ حدیث لا کر اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس کو خود امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب التفسیر میں نکالا اور اس حدیث میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھڑی تک اپنی بیوی سے باتیں کیں جو اس مسئلے پر دلالت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو اپنی بیوی کو علم سکھلایا اس کے علاوہ ایک اور تطبیق بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت تہجد پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سنتوں پر عمل کر کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بتلایا کیوں کہ صرف زبان سے ہی تبلیغ نہیں ہوتی بلکہ آدمی اچھی بات پر عمل کر کے بھی دعوت و تبلیغ کی بنیاد بنا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی احادیث «السمر فى العلم» رات کے وقت علمی گفتگو پر دلالت کرتی ہیں۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ويدخل فى هذا الباب حديث انس رضى الله عنه أن النبى صلى الله عليه وسلم خطبهم بعد العشاء، وذكره المصنف فى كتاب الصلاة ولأنس حديث اخرني قصة اسيد بن حضير وقد ذكره المصنف فى المناقب، وحديث عمر كان النبى صلى الله عليه وسلم يسسرع ابي بكر فى الامر من امور المسلمين .» [فتح الباري، ج1 ص284]
”اس باب میں کئی احادیث داخل ہیں (مثلاً) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا، انہیں عشاء کے بعد (جو کہ «السمر فى العلم» کی دلیل ہے) جسے امام بخاری نے کتاب الصلاۃ میں ذکر فرمایا اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی دوسری حدیث اسید بن حضیر کا جو قصہ ہے جسے مصنف نے کتاب المناقب میں ذکر فرمایا ہے اور حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جس میں یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت (عشاء کے بعد) مسلمانوں کے مسائل پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے گفتگو فرمایا کرتے تھے۔“
بعضوں نے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت کا ذکر یوں بھی کیا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو فرمایا کہ لڑکا سو رہا ہے؟ یعنی یہ جملہ «السمر فى العلم» ہے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ کہنے سے وہ اٹھ گئے، وضو کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا فرمائی، لہٰذا یہ کلمہ اس بات پر مثبت ہے کہ یہ «السمر» تھا۔
◈ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«يحتمل أنه يريد هذه الكلمة فيثبت بها أصل السمر» [المتواري ص64]
یعنی یہ جملہ ”لڑکا سو رہا ہے۔“ احتمال یہ ہے کہ یہی «سمر فى العلم» ہے۔
لہٰذا یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت واضح ہوتی ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 112