🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نبی اکرم ﷺ کا انتہائی احترام کرتے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتہائی احترام کرتے تھے۔
اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں بلا ضرورت بات نہیں کرتے تھے۔

(2)
قبرستان میں فضول باتیں کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

(3)
سروں پر پرندے ہونے کا مطلب بہت زیادہ خاموشی سے بیٹھنا ہے۔
جیسے اگر کسی کے سر پر پرنده بیٹھ جائے اور وہ اسے پکڑنا چاہتا ہو تو وہ خاموش ہوکر بیٹھتا ہے۔
اور غیر محسوس طریقے سے حرکت کرتا ہے۔
تاکہ پرندہ اڑ نہ جائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1549