مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ تاہم اس مسئلے کی بابت ایک روایت سنن ابی داؤد میں...
اردو حاشہ:
فائدہ:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
تاہم اس مسئلے کی بابت ایک روایت سنن ابی داؤد میں مروی ہے جسے محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔
اس میں ہے کہ حارث اعور نے وصیت کی کہ حضرت عبد اللہ بن یزید حطمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھایئں۔
چنانچہ انھوں نے جنازہ پڑھایا پھر انہیں پائنتی کی طرف سے قبر میں اُتارا اور فرمایا یہ سنت ہے۔ (سنن ابی داؤد الجنائز، باب کیف یدخل المیت قبرہ، حدیث: 3211)
اسے امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اورشیخ علی زئی نے صحیح قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں کسی صحابی کا کسی عمل کو سنت کہنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مرُاد ہوتی ہے۔
اور اسے اصطلاحاً مرفوعاً حکمی کہتے ہیں۔
نیز پانی چھڑکنے کا ذکر ہمیں کسی صحیح حدیث سے نہیں مل سکا۔
واللہ أعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1551