🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین دونوں طرح قبر بنانا جائز سمجھتے تھے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین دونوں طرح قبر بنانا جائز سمجھتے تھے۔
اس لئے دونوں کو بلایا گیا۔
اور یہ دونوں حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی فوت ہونے والوں کے لئے اپنےاپنے طریقے سے قبر تیار کرتے تھے۔
اگر ان میں سے کوئی طریقہ ممنوع ہوتا۔
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منع فرما دیتے۔
مثلاً صندوقی (شق والی)
قبر بنانے والے کو حکم دے دیتے کہ وہ آئندہ بغلی (لحد والی)
قبر بنایا کرے۔

(2)
بغلی قبر اصلی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اسی انداز کی قبر پسند فرمائی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1557