مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کےبحث ومباحثہ سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کےبحث ومباحثہ سے معلوم ہوتا ہے۔
کہ ان کی نظر میں دونوں طریقے درست تھے۔
قابل غور مسئلہ صرف یہ تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کےلئے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے۔
(2)
جب کسی معاملے میں دونوں پہلوں قریب قریب برابر ہوں۔
تو ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔
جس پر فریقین رضا مند ہوجایئں۔
اور اختلاف ختم ہوجائے۔
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے پاس زور سے نہ بولا جائے۔
یہ احترام وفات کے بعد بھی قائم ہے۔
لہٰذا قبرمبارک کے قریب بلند آواز سے بات چیت یا بحث وتکرار سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(4)
۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبریں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رہائش گاہ میں بنایئں گئیں تھیں۔
بعد میں جب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع ہوئی تو امہات المومنین کے حجرے بھی مسجد میں شامل ہوگئے۔
اب مسجد کے احترام کا تقاضا بھی یہی ہے کہ وہاں بلند آوازسے بات چیت نہ کی جائے۔
لہٰذا قبر نبوی ( صلی اللہ علیہ وسلم )
کی زیارت کرنے والوں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہاں بلند آواز سے صلاۃ وسلام نہ پڑھیں بلکہ زیارت قبور کی مسنون دعایئں ہلکی آواز سے پڑھیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1558